کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سندھ میں گذشتہ برس شہریوں نے 2لاکھ 41ہزار 315 لرننگ، 2لاکھ26ہزار77مستقل ڈرائیونگ لائسنس اور15ہزار889انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بنائے۔ڈرائیونگ لائسنس ریکارڈ کے مطابق سال 2022 میں کراچی کی کلفٹن برانچ سے 49ہزار 904،ناظم آباد برانچ سے 56ہزار 317،کورنگی برانچ سے 32 ہزار 663،سعیدآباد برانچ سے 12 ہزار 593 اور ملیر برانچ سے 9 ہزار 603 شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے جبکہ حیدرآباد رینج سے 26 ہزار 975 ،میرپورخاص رینج سے 9 ہزار 968،شہید بے نظیر آباد رینج سے 9 ہزار 405،سکھر رینج سے 17 ہزار 371،لاڑکانہ رینج سے 13 ہزار 34 اور موبائل یونٹس سے 3 ہزار 482 شہریوں نے لرننگ لائسنس بنائے۔ریکارڈ کے مطابق کراچی کی کلفٹن برانچ سے 84 ہزار 735 افراد نے مستقل ڈرائیونگ لائسنس بنائے جبکہ ناظم آباد برانچ سے 47 ہزار 385،کورنگی برانچ سے 27 ہزار 119،سعید آباد برانچ سے 15 ہزار 220،ملیر برانچ سے 7 ہزار 911،حیدرآباد رینج سے 15 ہزار 449،میرپور خاص رینج سے 6 ہزار 319،شہید بے نظیر آباد رینج سے 5 ہزار 930 ، سکھر رینج سے 11 ہزار 102 اور لاڑکانہ رینج سے 5 ہزار 607 شہریوں نے مستقل ڈرائیونگ لائسنس بنائے۔