• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کی گزشتہ سال کے دوران 42کروڑ کی ریکوری

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی ریجن نے گزشتہ سال کے دوران 41کروڑ98لاکھ 850کروڑ روپے کی ریکوری کی۔ترجمان اینٹی کرپشن راولپنڈی امجدبھٹی کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے 2022میں بڑے پیمانے پر راولپنڈی ریجن کے عوام کوریلیف دلوایا اورسائلین کو 27کروڑ90لاکھ 25ہزارروپے مختلف مدات میں واپس دلوائے گئے۔ اس میں نقدرقم ،اورقیمتی اراضی شامل ہے ۔محکمہ انسدادرشوت ستانی وبدعنوانی نے انکوائریوں اورتفیتش کے دوران جن صوبائی ملازمین پر فنڈزہڑپ کرنے کے الزامات ثابت ہوئے ان سے ریکوری کراتے ہوئے ان کے محکموں کوہڑپ کی گئی رقوم کی واپسی کروائی اوراس مدمیں گزشتہ سال اینٹی کرپشن راولپنڈی کےذریعے الزام علیہان نے 12کروڑ15لاکھ 46ہزار 89روپے اپنے محکموں کے اکاؤنٹس میں جمع کروائے۔ گزشتہ سال کے دوران دوران انکوائری وتفتیش الزام علیہان نے 14لاکھ 46ہزار 761روپے اینٹی کرپشن راولپنڈی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے ،اس کے علاوہ 2022میں اینٹی کرپشن راولپنڈی نے دوران انکوائری ودوران تفیتش ایک کروڑ78لاکھ روپے کی سرکاری اراضی واگذارکروائی۔دلچسپ امریہ ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک سال میں اپنے سالانہ بجٹ سے کہیں زیادہ مالیت کی ریکوری کی۔کرپٹ اور بدعنوان صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ برس مجسٹریٹس کی زیر نگرانی ریڈز کرکے 17صوبائی ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن سے رشوت میں لئے گئے مجموعی طور پر 4لاکھ 83ہزارروپے برآمد کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید