• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں خودکش دھماکہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ، سیاسی، مذہبی رہنما

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،جی ڈی اے کے سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی اوراطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم، جلال محمد شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے سئنئر رہنما سید غوث علی شاہ سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر زین شاہ،مسلم لیگ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ ،جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمنٰ، جے یوآئی کے رہنما قاری محمد عثمان ،جامعی اسلامیہ کلفٹن کے مفتی ابو بکر ،مفتی ابو ذر محی الدین، مجلس وحدت مسلمین کےعلامہ باقر عباس زیدی ،قومی عوامی تحريک کے سربراہ اياز لطيف پلیجو، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ اور دیگر نے کہا ہے کہ پشاور میں خودکش دھماکہ حکومت اور قومی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ اور قابل مزمت ہے ،ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پشاور کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش بم دھماکے کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضائع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، جی ڈی اے کے رہنماؤں نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہیں ، زاہد علی آخونزادہ کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہنا ہے کہ پولیس کو نشانہ بنانے سے دہشت گرد قوم کو عدم تحفظ کا احساس دلانا چاہتے ہیں، سہولت کاروں کے بغیر ایسی دہشت گردانہ کاروائیاں ممکن نہیں، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید