• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور آرمی چیف کی پشاور آمد، ہنگامی اجلاس، کور کمانڈر کی بریفنگ، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی، وزیر دفاع

پشاور(ایجنسیاں)صوبائی دارالحکومت میں خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہنگامی دورے پر پشاور آمد‘ ہنگامی اجلاس‘ شہباز شریف کو کور کمانڈر پشاور نے دہشتگردی کے عوامل اور محرکات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔وزیراعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھاکہ اِن مجرموں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر دَم لیں گے‘اسلام کے نام پردوران نماز مساجد اور معصوم شہریوں پر حملہ بدترین فعل ہے‘پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں کے بے بنیاد نظریے اور مذہب کی غلط تشریح کرنے والے عناصر کے اصلی چہروں کو پہچان لیا ہے،ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،معصوم شہریوں پر کئے گئے اس حملے میں ملوث شر پسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے گا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم پیر کو ہنگامی دورے پر پشاور پہنچے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔اس موقع پر شہباز شریف کو کور کمانڈر پشاور نے دہشتگردی کے عوامل اور محرکات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔

اہم خبریں سے مزید