اسلام آباد،کراچی(جنگ نیوز،اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں ان سے 14 دن میں غیرمشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے قانونی نوٹس فاروق ایچ نائیک نے بھیجا جس میں کہا گیا ہےکہ 27 جنوری کو عمران خان نے قومی میڈیا پر خطاب میں سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہیں آصف زرداری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، انہوں نے عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔