• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف کیس، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اہم رکن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (امداد سومرو) مقتول ٹی وی اینکر ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ایک اہم رکن انٹیلی جنس بیورو کے جوائنٹ ڈائریکٹر عمر شاہد حامد کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کر دیا گیا ہے۔انٹیلی جنس بیورو کے جوائنٹ ڈائریکٹر عمر شاہد حامد اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ارشد وحید ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے کینیا کے دارالحکومت نیروبی گئے تھے؛ اور وزارت داخلہ کو 592 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی تھی؛ مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی سراہا۔مذکورہ دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کا قتل ایک منصوبہ بند ٹارگٹڈ قتل تھا، جس میں مبینہ طور پر بین الاقوامی کرداروں کو ملوث کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے روبرو وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی 592 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں تفتیش کاروں نے کینیا کی پولیس کے موقف کو بھی غلط قرار دیا جنہوں نے شریف کے قتل کو غلط شناخت کا معاملہ قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید