اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عامر مغل نے مسلم لیگ ن کے پنڈی ڈویژن ورکرز کنونشن کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار سے بھی کم کارکنان جمع کرنا مسلم لیگ ن کی تاریخی ناکامی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ عمران خان تاریخی مہنگائی اور الیکشن نہ کروانے کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے فلاپ کنونشن کا غصہ عمران خان پر نکالا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی پوری تقریر کا محور صرف اور صرف عمران خان تھا۔ انہوں نےکہا کہیہ امپورٹڈ ٹولہ بہتری اور ترقی کے نام پر اقتدار میں آیا لیکن بھان متی کے کنبے نے مل کر ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔