• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کی، نواز شریف

کوئٹہ ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پارٹی کو عزت دیتے ہوئے حق و سچ کا ساتھ دیا ہے، ہماری جماعت نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے جد وجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے،جس طرح جماعت کو بلوچستان کے لوگوں نے پذیرائی دی وہ قابل تحسین ہے،شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے صدر بنے ہیں انکی قیادت میں کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا کر صوبے بھر میں مضبوط اور فعال بنائیں۔