اسلام آباد (وقائع نگار) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ عاصم امین نے کہا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر کیلئے مالی معاملات طے پا چکے‘ لینڈ ایکوزیشن کا کام آخری مراحل میں ہے۔ مطلوبہ اراضی کیلئے رقوم سندھ حکومت کو ادا کر دی گئی ہیں۔ میگا پراجیکٹ مقررہ اڑھائی سالہ مدت سے قبل مکمل ہو جائیگا۔ وہ چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کی ہدایت پر ای کچہری میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک سے معاہدہ طے پا چکا ہے۔ کنٹریکٹ جلد ایوارڈ کر دیا جائیگا۔