• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے، شہزاد اکبر کیخلاف تحقیقات، محمد خان بھٹی کا پرویز الٰہی اور مونس کیخلاف اعترافی بیان

لاہور (نمائندہ جنگ / پی پی آ ئی) قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے کل 6مارچ تک شہزاد اکبر اور ان کے اہل خانہ کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر پر برطانیہ سے ریکور رقوم پاکستان لانے میں بے ضابطگی کا الزام بھی ہے۔دوسری جانب سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہو گئے ،اپنا اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق محمد خان بھٹی نے سی آر پی سی کے سیکشن 164 کے تحت اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ انہوں نے زیرالتوا مقدمات ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ یہ معلومات فرائیڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو ایران جانے کی کوشش میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید