• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں، 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل (ضمانت)۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 6 ماہ تک”بیل‘‘ نہیں کے مقابلہ میں ایک دن میں چار بیلیں (ضمانتیں)۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی، سب چھوڑیں آئین توڑنے پر سزا تو دیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی 200 عدالتی پیشیوں اور عمران خان کی 2 پیشیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ تصویر میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید