• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مئیر کیلئے کوئی جماعت تنہا سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی

کراچی (جمشیدبخاری) بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں کراچی کے مئیر کیلئے کوئی بھی جماعت تنہا سادہ اکثر یت حاصل نہیں کر پائے گی۔

یونین کمیٹیوں کی عام نشستوں پر پی پی پی 84 نشستیں لیکر پہلے جماعت اسلامی 82 نمبر لےکر دوسرے پی ٹی آئی 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے مسلم لیگ(ن) 5، جے یو آئی 3 ور ایک آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے

 11 جنرل نشستوں پر انتخاب ہونے ہے جبکہ 20 نشستوں کے نتائج جاری کرنے ہے جسکے بعد ہی پوزیشن واضح ہوگی۔

گیارہ یونین کمیٹیاں پر ضمنی الیکشن ہونا باقی ہے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر روکے گئے 20 یوسیز کے نتائج بھی الیکشن کمیشن نے روک رکھے ہیں یہ تمام یو سیز حاصل کرنے کے باوجود کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی اسے فارڈبلاک یا کسی جماعت کو ساتھ ملاناہوگا۔

پی پی پی اگر رہ جانے والی 31 نشستوں میں سے تمام نشستیں حاصل کرنے پی ڈی ایم پی کی بھی حمایت حاصل ہو تو وہ سادہ اکثریت حاصل کرسکتی ہے۔ ابتک 246 یوسیز میں سے 215 یوسیز کے ہی سرکاری نتائج جاری کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید