• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے دو ملزمو ں کو ساتھیوں نے چھڑوا لیا

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر )  منشیات فروشی کے دو ملزمو ں کو  ساتھیوں نے چھڑوا لیا۔ تھانہ کھنہ میں ظہیر احمد اے ایس آئی نے مقدمہ درج کروایاکہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ابوبکر بارے اطلاع پر چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اس دوران چار مرد اور عورتیں پولیس پر حملہ آوور ہوگئے ، ایک کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی، ملزم نے مزاحمت کی اور پھر خود کو چھڑوا کر فرارہوگیا، پولیس نے عریب، احسان ، ابوبکر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔دریں اثناء تھانہ ریس کورس کواے ایس آئی  محمد اسماعیل  نے بتایاکہ مخبر  نے اطلاع دی کہ  منشیات فروش رسول خان عرف پتی اس وقت گلی نمبر9مصریال روڈ میں موجود ہے ۔پولیس  نے  موقع پر پہنچ کرایک ملزم  کوقابو کر لیا جس نے اپنا نام رسول خا ن عرف پتی  بتایا۔اسی دوران   دلاور خان ، نور علی بادشاہ ، عمر یار شاہ ہمراہ سات آٹھ نامعلوم موقع پر آگئے ۔پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی اور مسلح ڈنڈے ہو کر جھگڑا کر تے ہوئے رسول خان  کو چھڑا کر لے گئے،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید