ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں پُر وقار تقریب ہوئی، مہمان اعزاز ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر تھیں تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے آفیسرز سمیع احمد،اعجاز رضا،فرحت جبیں،گلشن اسلم،نوید مختار اور دیگر نے شرکت کی یوم پاکستان تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے آفیسرز و بچوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے مختلف ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے۔