• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

900 سے زائد پولیس اہلکاروں کی اپیلیں منظور، محکمانہ سزائیں معاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان منصور الحق نے ملازمین کی 983 میں 900 سے زائد اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائیں معاف کر دیں جبکہ متعدد کی سزاؤں میں کمی کر دی اور کہا کہ اپیلوں پر بروقت فیصلہ پولیس افسران و جوانوں کا حق ہے تاکہ ان اپیلوں کی وجہ سے ان کی پروموشن متاثر نہ ہو سزائیں معاف کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ نئے عزم کے ساتھ اپنی زمہ داریاں سرانجام دیں۔ صرف ایسے پولیس افسران کی اپیلیں خارج کی گئیں ہیں جو کسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے یا ان کو بار بار موقع دینے کے باوجود اپنی غلطیاں دہراتے رہے۔ سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ فورس کے لیے مزید ایسے حوصلہ افزا اقدامات کیے جاتے رہیں گے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ ایک نئے جزبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔سی پی او ملتان نے میٹنگ کے دوران گلگشت ڈویژن میں کرائم کی موجودہ صورتحال اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر پٹرولنگ کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران، رہائی یافتہ عادی مجرمان، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کریں، سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دیں۔
ملتان سے مزید