• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور ضلعی انتظامیہ مہنگائی اور گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سبزی منڈی ، رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹ میں سبزیوں ، فروٹس اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر رمضان المبارک کے دوران فروٹس اور مہنگی سبزیوں کے بائیکاٹ کی اپیلیں وائرل ہونا شروع ہو گئی ہیں، بائیکاٹ کی اپیلیں وائرل ہونے سے قبل ہی وطن عزیز کی بڑی آبادی نے خاموشی سے ہی رمضان المبارک فروٹ کے بغیر ہی گزارنے کا فیصلہ کرلیا تھا ، متوسط طبقے پر بھی اب مہنگائی کے اثرات مرتب ہوناشروع ہو گئے ہیں کچن کے اخراجات 2022ء کے مقابلے میں ڈھائی گنا ہو گئے  ہیں ۔حکومت اور ضلعی انتظامیہ کسی جگہ بھی مہنگائی اور گراں فروشی پر قابو پانے میں کامیاب نہیں اس صورتحال میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بائیکاٹ کی اپیل پر عملدرآمد کے فیصلے سے شائد بہتری سامنے آسکے۔
اسلام آباد سے مزید