• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی کنارے سے ٹکڑوں میں ملنے والی جواں سال لڑکی کی نعش کی شناخت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں نالہ لئی کے کنارے سے ٹکڑوں کی شکل میں ملنے والی نامعلوم جواں سال لڑکی کی نعش کی شناخت ہوگئی ،مقتولہ گدوال واہ کینٹ کی رہائشی نکلی جس کانام حنا اکبر دخترمحمداکبر بتایاجاتاہے جوپندرہ مارچ سے لاپتہ تھی اور17مارچ کو اس کے اغواکی ایف آئی آرتھانہ واہ کینٹ میں درج کرائی گئی ، 19مارچاتوار کوڈھوک دلال چونگی نمبر 4کے قریب نالہ لئی کے کنارے انسانی جسم کے تقریباً 22 ٹکڑے ملے تھے جومختلف شاپروں میں ڈال کر وہاں پھینکے گئے تھے جوگنج منڈی ایچ آئی یوکے تفتیشی افسر محمدریاض نے ریسکیو عملے کے ہمراہ انسانی اعضااکٹھے کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کرایا تھا لڑکی کاسرغائب تھا ،ذرائع کے مطابق 17مارچ کو تھانہ واہ کینٹ میں دانش علی نے ایف آئی آردرج کرائی تھی کہ اس کی چھوٹی بہن (ح) عمر25سال جو کہ امیزون میں کام کرتی تھی15مارچ کو گھر سے بستی واہ کینٹ انسٹی ٹیوٹ گئی جوکہ واپس گھر نہ آئی جس کانمبر بھی بندمل رہا ہے اسے کسی نے اغواکرلیاہے،جس کی تفتیش اے ایس آئی خرم شہزادکے سپردکی گئی ،جنہوں نے مقدمہ کی تفتیش شروع کی توانکشاف ہواکہ مقتولہ کےگلشن رضا کالونی واہ کینٹ کے رہائشی ٹیپومیر کے خاندان کے ساتھ تعلقات تھے، ٹیپو میر ولد شجاع عارف میر کاتعلق گلگت سے ہے اس نے بی ایس سی کررکھی ہے اورامپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتا ہے اس کی عمرتقریباً38سال ہے اوراس کی بیوی ڈینٹسٹ ہے اوران کےدو بچے ہیں جب کہ (ح) کی عمر 25سال تھی اوروہ قبل ازیں نرسنگ کے شعبے سے منسلک تھی اسی دوران مبینہ طور پر اس کے ٹیپوکے ساتھ تعلقات استوارہوگئے جس کااس کی اہلیہ نے برامنایاا 15مارچ کو ٹیپو مقتولہ کو لے کر جوڑی راجگان ڈیرے پر لے گیا جہاں دونوں میں جھگڑاہوگیا اور اس دوران ملزم نے (ح)کے سرپربیلچہ سے وارکرکے اسے قتل کردیا اوربعدازاں مدعاچھپانے کے لئے اس نے ٹوکے کے ذریعے اس کے جسم کے حصے بخرے کردئیے اورسرکودھڑسے جداکردیااورجسم کےٹکڑے کر متعددشاپنگ بیگزمیں ڈال کرساتھ لے گیا سنگ دل ملزم نے مقتولہ کاسرایک شاپرمیں ڈال کرسنگجانی کے قریب ویران جگہ پرپھینک دیا ملزم نے اس کے جسم کے چندٹکڑے بھی کچھ فاصلے پرپھینک دئیے ،جب کہ جسم کے زیادہ ترحصے شاپنگ بیگوں میں ڈال کرتھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں نالہ لئی کے کنارے پھینک دئیے ،پولیس کے مطابق ملزم بعدازاں مطمئن ہوکربیٹھ گیاکہ اس نے تمام ثبوت ضائع کردئیے ہیں ،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ایس ایچ اوچودھری محمدرفیق کی قیادت میں تفتیش کرتے ہوئے جب ملزم سے پوچھ گچھ کی توابتداء میں لاعلمی کااظہارکرتارہا لیکن بالآخراس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرلیا،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید