• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاسی آب کاجائزہ لینے کیلئے کمشنر کے مختلف علاقوں کے دورے

لاہور(خصوصی رپورٹر ) بارش میںکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لکشمی چوک،قرطبہ چوک، بھاٹی، نابھہ روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سورنگ پوائنٹس پر ہنگامی مراکز اور ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل فعال ہونے چاہئیں۔ مزید برآں کمشنر نے ریسٹورنٹ فوڈ باقیات کو مناسب ٹھکانے نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کاحکم دے دیا۔ دفعہ 144 کے تحت پرندوں کو صدقہ کا گوشت ڈالنے، لیزر لائٹ استعمال اور کبوتر بازی پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے 19مارچ تا 30 مارچ2023تک فری آٹا فراہمی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ کمشنر نے کہا کہ لاہور میں 15لاکھ 94ہزار 121 فری آٹا بیگز تقسیم ہوئے ہیں۔
لاہور سے مزید