اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری نے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹوکے44ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور 1973 کا آئین شہید قائد عوام کی امانت ہیں ہم پاکستان کی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے، بھٹو شہید کو دی جانیوالی پھانسی کو تاریخ عدالتی قتل قرار دے چکی ہے تاہم اس حوالے سے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس گزشتہ 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے ، جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے اور مضبوط جمہوریت میں ہی ملک کی بقا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید بھٹو کے عدالتی قتل کو ملک کے نظام عدل و انصاف پر کالا دھبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی اب تیسری نسل اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی منتظر ہے۔