کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کے حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کے لئیے خوش آئند ہے۔