کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس پی بلدیہ ڈویژن مغیث ہاشمی نے کہا ہے کہ کیماڑ ی ڈویژن پولیس نےشیر شاہ پراچہ پل کے قریب اسلحہ اسمگل اور منتقل کر نے والے اہم ملزم سانگھڑ کے رہائشی کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم، تیس بور ، کلاشنکوف، مختلف رائفلز اور ہزاروں گولیاں برآمد کرکے رکشا تحویل میں لے لیا ہے ،انھوں نے کہا کہ سائٹ بی پولیس کو پشاور سے کراچی اسلحہ اسمگل کئے جانے کی خفیہ اطلاع ملی تھی ، انھوں نےکہا کہ ملزم گزشتہ ایک برس سے اسلحہ اسمگل اور منتقل کرتا رہا ہے، اسلحہ مسافر بسوں کے ذریعے کراچی اسمگل کیا جاتا تھا ، ملزم نے پشاور سے آیا ہوا اسلحہ پہلے بھی3 بار کراچی میں سپلائی کیاہے ۔