• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

121مقدمات‘ عمران نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود پرقائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے سپورٹرز کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں۔