کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں ہونے والے قومی گیمز کیلئے چاروں صوبوں میں ٹیموں کے انتخابات کیلئے ٹرائلز شروع ہوگئے، منتظمین نے سیلنگ مقابلوں کی میزبانی کراچی کے حوالے کردی ہے، پہلے گوادرمیں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، سندھ حکومت نے ٹیموں کی تیاری اور روانگی کے لئے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، سکریٹری ایس او اے احمد علی راجپوت نے بتایا ہے کہ سندھ کے کھلاڑی فٹبال، ہینڈ بال، ریسلنگ اور گالف میں حصہ نہیں لیں گے،، سندھ کے کھلاڑی32 میں سے 28ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے،کھلاڑیوں کو بس کےذریعے کوئٹہ لےجائے گا واپسی بھی بس سے ہی ہوگی،دستہ کے ارکان مختلف مرحلوں میں جائیں گے،دریں اثناء قومی گیمز مشعل روشن کرنے کی تقریب پانچ یا چھ مئی کو مزار قائد پر ہوگی۔