• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی

بیجنگ/گلگت(نیوز ایجنسی ) چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کے لئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔خنجراب بارڈر پر تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں میں چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر سے عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں اور پاکستان سے برآمدات کے لیے بھی تجارتی دروازے کھول دیئے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔ایک اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر چینی حکومت کے اس فیصلے کے بعد وزیر خارجہ نے برآمدی پابندیوں کے خاتمے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔گذشتہ چار سالوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجران معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید