• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت حکام کی غفلت، راولپنڈی اور ٹیکسلا میں خسرہ کی وباء

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)محکمہ صحت حکام کی غفلت و لاپرواہی کے باعث راولپنڈی میں خسرہ پھیل گیا ہے۔راولپنڈی کی یونین کونسل 13اور ٹیکسلا کی یونین کونسل ایک میں خسرہ کے کیسز آئے ہیں۔صرف ٹیکسلا سے سات کنفرم کیس آئے ہیں۔خسرہ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ صحت پنجاب کے حکام چھان بین کیلئے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈی ایس وی ڈاکٹر ایم علی نے خسرہ کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسنیشن راولپنڈی و ٹیکسلا اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی جس میں فوری طور پر مائیکرو پلاننگ کی ہدایت کرتے ہوئےچھ سے59ماہ کے بچوں کو فوری طور پرخسرہ ویکسین/روبیلا بوسٹر شارٹ لگانے کیلئے تربیت یافتہ افراد پر مشتمل ٹیمیں بنانے کیلئے کہا گیا ہے۔ مطلوبہ تعداد میں ویکسین دستیاب نہ ہونے پر صوبائی و وفاقی محکمہ صحت سے رابطے کا کہا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ تھارٹی راولپنڈی کے سی ای ڈاکٹر سعادت سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق رواں برس اب تک خسرہ سے آٹھ اموات ہوئی ہیںجن میں سے نایاب کا تعلق لکھن،رحیمہ راولپنڈی کینٹ(سی ٹی آر2 )،افنان راولپنڈی کینٹ(سی ٹی آر5)،زلیخا یونین کونسل سات، شفیع اللہ ٹیکسلا(سی ٹی ڈبلیو 10)،انابیہ راولپنڈی کینٹ(سی ٹی سی3 )،مریم یونین کونسل پانچ اور بختاور گوجرخان شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید