• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا شرارت، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا نہ صرف شرارت بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، اور یہ اقدام وزیر خارجہ کی جانب سے ڈائیلاگ کے ذریعے تنازعات کے حل کے کلیدی پیغام سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے.

وزیر خارجہ نے دورہ بھارت میں کشمیر تنازعہ کے پُرامن حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

انڈیا کے اپنے حالیہ دورے کے دوران متعدد بیانات میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے جموں اور کشمیر کے تنازعے کے پُرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اتوار کو جاری بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے میڈیا میں نشر کیے گئے ایک ویڈیو کلپ کا حوالہ دیا ہے۔

 ویڈیو کلپ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد پر پڑوسی ملک کو دھمکی دی ہے۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ انڈیا کے اپنے حالیہ دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے جموں اور کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ملک بھر سے سے مزید