• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر عابد زبیری صدر سپریم کورٹ بار کی حیثیت سے بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بیرسٹر عابد زبیری کو سپریم کورٹ بار کے صدر کی حیثیت سے بحال کرتے ہوئے فریقین کو 18 مئی کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔ سپریم کورٹ بار ایگزیکٹو باڈی نے عدالت میں دائر درخواست سے اظہار لا تعلقی کر دیا، پاکستان بار کونسل کے خلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عابد زبیری کے خلاف سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 10 ارکان نے قرار داد منظور کی تھی اور منتخب صدر بیرسٹر عابد زبیری کو معطل کر کے نیا صدر مقرر کیا تھا۔ معطلی کے خلاف بیرسٹر عابد زبیری نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جسٹس ندیم اختر نے درخواست سماعت کے لیئے منظور کر کے عابد زبیری کو بحال کر دیا۔ ادھر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی نے بار کے صدر، سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔ گزشتہ روز ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں 10 ارکان کی منظور کردہ قرارداد میں سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی معطلی کو درست قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان بار کو نسل نے قانون کے مطابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اور ایڈیشنل سیکرٹری کو معطل کیا، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے معطل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کیساتھ مل کر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، ایگزیکٹو باڈی کے اکثریتی ارکان کا کہنا ہے ایگزیکٹو باڈی کی منظوری کے بغیر صدر سیکرٹری درخواست دائر نہیں کر سکتے تھے ، ایگزیکٹو باڈی صدر اور معطل سیکرٹری کی درخواست کی حمایت نہیں کرتی ، پاکستان بار کو نسل کے خلاف صدر اور معطل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کی درخواست قابل سماعت نہیں، لہذا استدعا ہے کہ مسترد کی جائے۔
ملک بھر سے سے مزید