• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ عدالتیں ملزمان کو ریلیف دینے میں لگی ہیں، شاہد خاقان عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں ملزمان کو ریلیف دینے میں لگی ہوئی ہیں، لگتا یہ ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ عدالتوں میں ملزمان کو ریلیف دینے کا بن گیا ہے، پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں ایسی مثال نہیں کہ کرپشن کا ملزم جو نیب کے ریمانڈ پر ہو اسے سپریم کورٹ بلائے اور کہے کہ اسے چھوڑا جائے بلکہ تین کمرے کا گھر بھی بناکر دیا جائے، پوری مسلم لیگ نے ریمانڈ بھی بھگتے اور جیلیں بھی کاٹی ہیں، عمران خان کا کیس بالکل واضح مگر تحفظ دینے والی سپریم کورٹ ہے، میں مانتا ہوں کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرنا ٹھیک نہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملزم نیب کی تفتیش میں ہو ریمانڈ پر ہو اسے رہا کردیں اور کہا جائے کہ کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے، سپریم کورٹ کو آسان حل بتاتا ہوں نیب کو ختم کردیں میں تو ہر روز کہتا ہوں ہمارے خلاف کیسز کی کوئی حقیقت نہیں، میں نے سو تفتیشیں بھگتی ہیں، جیلیں کاٹی ہیں کبھی رویا دھویا نہیں، عمران خان میں ہمت ہے تو آئے اور کہے میں کیس کا سامنا کروں گا۔

ملک بھر سے سے مزید