• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں پی ایچ ایف کے آئین کی غلط تشریح پر تحفظات ہیں، سیکرٹری ہاکی فیڈریشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری جنرل سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ایچ ایف کے آئین کی غلط تشریح پر تحفظات ہیں،معزز رکن اسمبلی کو پی ایچ ایف سے آئین سے واقفیت نہیں۔ سنی سنائی باتوں کو بیان کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، خواجہ آصف سمیت تمام متعلقین کو پی ایچ ایف کے آئین کی تشریح بھجوارہے ہیں، سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف حالیہ انتخابات میں آئینی طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ انکی آئینی مدت 2022سے 2026ہے جس کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن، ایشین ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ ) تسلیم کرتی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید