لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نےنو مئی کےواقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کے خلاف صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کی درخواست پرعدالت نےحبس بیجا میں رکھے گئےدو صحافیوں کو بازیاب کراکے 30مئی کو پیش کرنے کاحکم دے دیا، اعظم چوہدری کے وکیل اظہر صدیق نے مئوقف اپنایا کہ دو صحافی سلمان اور حافظ محبوب گھر واپس آگئے ہیں، جہانگیر حیات اور علی طارق کہیں نہیں مل رہے،عدالت پولیس کو گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے ۔دریں اثناء جسٹس انوار الحق پنوں نے ڈیجیٹل میڈیا کے افراد کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور سی سی پی او سے تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے لسٹ میں شامل ڈیجیٹل میڈیا پرسنز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔