• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ سے 24 سال بعد بڑی بہن فوزیہ کی ملاقات

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، کلائیو اسٹافورڈ اور سینیٹر مشتاق احمد
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، کلائیو اسٹافورڈ اور سینیٹر مشتاق احمد

امریکی قید میں پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکاکے شہر فورٹ ورتھ کی جیل ’’ایف ایم سی کارس ول‘‘میں ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ یہ ملاقات لا پتہ ہونے کے 24 سال اور امریکا میں قید کے 13سال بعد ہورہی ہے، یہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ان کے خاندان کے کسی فرد کی بھی پہلی بار ملاقات ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان بھی ان سے ملاقات کے لئے اس وقت آسٹن میں موجود ہیں۔

انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ابھی تھوڑی دیر پہلے ڈاکٹر فوزیہ اور عافیہ کے وکیل کلائیواسٹافورڈ اسمتھ کو ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لئے ہوٹل سے رخصت کر کے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی دو دن بعد جمعرات کو ملاقات طے ہے اور وہ بھی ڈاکٹر عافیہ سے ملیں گے۔

اہم خبریں سے مزید