• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی بجٹ اینڈ پرچیز کمیٹی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے ادویات اور دیگر سازو سامان کی خریداری سمیت بجٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمد ابوبکر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس احمد جاوید، اے ایم ایس فارمیسی ڈاکٹر عبدالقادر خان، اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر نبیل احمد، اکاؤنٹ آفیسر احمد نعیم اور پرچیز آفیسر رب نواز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ کے استعمال، بلز کی بروقت ادائیگی اور پرچیز میں درپیش مسائل اور انکے تدارک کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور انکے جلد حل کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
ملتان سے مزید