• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹونے دنیا بھر میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کی، عامر فدا پراچہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے جڑواں شہروں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں جمہوریت کیلئے انکی بے مثال خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد کے زیر انتظام تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےایم ڈی بیت المال ملک عامر فدا پراچہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔انہوں نے دنیا بھر میں بہترین انداز میں پاکستان کی رہنمائی کی ہے۔تقریب میں پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدررانا رفاقت علی خان ، راجہ الطاف حسین ، راجہ خالد محمود ، سردار قدوس ، حسین طارق راجہ ، نعیم اسلم کیانی ، راجہ محمد علی منہاس،سمیرا گل ، عذرا یونس ، شازیہ بتول ، زبیدہ رعنا ، سعدیہ عباسی ، سلامت کھوکھر اور دیگر نے شرکت کی۔ راجہ خالد محمود سردار قدوس راجہ محمد علی منہاس چوہدری فرخ اسماعیل فہیم قیصر ملک ایوب راجہ عامر علی شیر افگن قریشی ، نواز کوہستانی ، راجہ عبدالروف طارق وحید بٹ ، سمیرا گل ، عذرا یونس نے خطا ب بھی کیا۔دریں اثناء پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی، ناہید خان نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جہدوجہد اور قربانیوں کو صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے ابن رضوی ،ملک مظہر، افضل خان، چوہدری افضل،مقبول،عثمان حیات عباسی ایڈووکیٹ،نویدصادق ,غلام علی،شہناز چوہدری،کوثر الطاف،آسیہ، پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے بعدبے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری دی گئی۔ڈاکٹر صفدر عباسی اورناہید خان نے کہا کہ9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں یہ جرم ناقابل معافی ہے لیکن آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ سیاسی ورکرز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہ کیا جائے۔ دریں اثناءکینٹ میں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمدشاہد ، میاں ہارون قریشی ، ملک تنویر اور چوھدری فہیم وقارنے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید اپنے نام کی طرح بےنظیر تھیں۔
اسلام آباد سے مزید