• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کا 6 ارب 92 کروڑ کا فاضل بجٹ منظور، اخراجات کا تخمینہ 6 ارب 54 کروڑ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کا 37کروڑ 77لاکھ اور ایک ہزار روپے کا سرپلس بجٹ منظور کر لیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کی ہدایات پر پہلی بار میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی اپنی حدود میں موجود اہم ترین شاہراوں،گلیوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس کی بحالی سمیت ٹریفک سگنل کی مرمت و بحالی کے لئے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔اگلے مالی سال میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو نقشہ جات کی منظوری، جائیداد منتقلی فیس ،جائیداد کی کمرشلائزئشن ،نان مووایبل ٹیکس ، اپنے وسائل،کرایوں اور حکومت کی جانب سے ملنے والی آمدن کا تخمینہ 6 ارب 92کروڑ 53ہزار روپے لگایا گیا ہےجبکہ ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ 6ارب 54کروڑ 23لاکھ اور52ہزار روپے ہے جن میں پنشن کے شیئرز کے لئے 55کروڑ روپے،تنخواہوں کے لئے 42 کروڑ 66لاکھ اور87ہزار روپے، دیگر دفتری اخراجات ،بلوں کی ادائیگی کے لیے41کروڑ 15 لاکھ روپےمختص کئے گئے ہیں۔ اگلے مالی سال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 1ارب 42ک روڑ 81لاکھ اور87ہزار روپے لگایا گیا ہے، جاری ترقیاتی کاموں کے لئے 77کروڑ80لاکھ روپے، نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 2ارب 80 کروڑ 82 لاکھ 38ہزار روپے رکھے گئے ہیں جن کے آغاز کو حکومتی ہدایات سے مشروط کیا گیا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر،سرکاری رہائش گاہوں کی مر مت اور سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنل کی مرمت و تنصیب کے کاموں کیلئے مجموعی طور پر 1ارب 38کروڑ 74لاکھ اور7ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید