• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سواں پل انہدام ، کمشنر راولپنڈی کی عید سے قبل مرمت کی ہدایت

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق سواں کے نوتعمیر شدہ توسیعی پل کے ایک طرف سے بیٹھ جانے کو ڈیزائن فالٹ قرار دیا جارہا ہے۔ کمشنر نے پل کی بھی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔این ایچ اے اور کنٹریکٹر ایف ڈبلیوکو عید الاضحیٰ سے قبل پل کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پل توسیعی منصوبہ 8ارب روپے منصوبہ کا حصہ تھا۔ماہرین کے مطابق اگر پری مون سون میں ایک بارش سے پل بیٹھ گیا ہے تو مون سون میں بارشوں کے دوران راول ڈیم کے سپل وے بھی کھولنے پڑ گئے تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے سواں کے کناروں کو تجاوزات اور تعمیرات کے باعث تنگ کردیا گیا ہےجس کے باعث پانی کے فلو میں غیر معمولی تیزی آچکی ہے۔سیلاب کے دورن صورتحال اور بھی خراب ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پل کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کے باعث پل بیٹھ گیا ۔ماضی کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے موجودہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بھی 30مئی2023کو سیلاب سے بچائو کیلئے آبی گزرگاہوں پر ہونے والی تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ 
اسلام آباد سے مزید