پشاور(جنگ نیوز) ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار ‘میزبان اور پروڈیوسر سجاد خلیل نے کہا ہے کہ نشترہال پشاور میں عیدالاضحی پر تفریحی شوز کی بندش افسوسناک امر ہے میری نظر میں یہ پشاور کے فنکاروں کی موت کے مترادف ہے ۔لگتا ہے نگران حکومت نے فنکار کی موت پر سوگ کی وجہ سے عید کے تین دن نشترہال کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ خیبرپختونخوا بھر میں عید پر شوز ہورہے ہیں چاہے نوشہرہ ہو‘ کنڈ ‘واہ کینٹ یا کوہاٹ وہاں پر شو ہونگے جبکہ پشاور کا واحد ہال بدحالی کا منظر پیش کرتے ہوئے بند رہے گا جس سے پہلے سے بدحال فنکار مزید پریشانیوں میں مبتلا ہوجائے گاکیونکہ یہاں پہلے ہی کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور اب عید کے موقع پر شوز کے منتظر فنکار دوبارہ مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔