• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائیگا یا نہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں،نریندر مودی کے شہراحمد آباد میں پاکستان بھارت کا میچ ہوسکے گا یا نہیں۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدارت میں حکومتی وزراءمشتمل اعلی سطح کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے پیٹرن اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ہفتے پہلے یہ کمیٹی بنائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کمیٹی کے سامنے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے حکام بھی اپنی رپورٹس دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید