• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں زیر تکمیل آئی ٹی ہب آپریشنل کرنے کیلئے یادداشت پر دستخط

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی میں برسوں سے زیر تکمیل آئی ٹی ہب کو آپریشنل کرنے کیلئے میونسپل کارپویشن راولپنڈی اور پی آئی ٹی بی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ ،ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ، چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان اوردیگرنے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ آئی ٹی ہب کا مقصد راولپنڈی اسلام آباد کےنوجوانوں کو آئی ٹی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ہب میں روزانہ 8 سو نوجوان دو شفٹوں میں مستفید ہونگے۔ جو نوجوان گھروں میں آئی ٹی سے متعلق کام کررہے ہیں انہیں آئی ٹی ہب میں تمام سہولیات دستیاب ہونگی۔ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے کہا کہ راولپنڈی میں ساڑھے سات ہزار سٹوڈنٹس کو گرافگ ڈیزائننگ کی ٹریننگ دے چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید