اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)راولپنڈی، اسلام آ باد کی ریونیو حد جن مقامات پر ملتی ہے وہاں ہاؤسنگ سکیموں ‘اپارٹمنٹس اور کمرشل پراجیکٹس‘ پٹرول پمپس ، سی این جی اور انفرادی رہائشی و تجارتی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اس وقت کئی مقامات پر سی ڈی اے ‘ آرڈی اے ‘ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ‘چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ اور میو نسپل کا رپوریشن راولپنڈی کی ریونیو سرحد یا باؤنڈری ملتی ہے۔ ان مقامات پر واقع مکانوں یا کمرشل جائیدادوںیا خالی پلاٹس پر بلڈنگز کی تعمیر کے تنازعات جنم لے چکے ہیں اور مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔سی ڈی اے بورڈ نے ان تنازعات کو حل کرنے کیلئے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن وسیم حیات با جوہ کی سر بر اہی میںایک سات رکنی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی ہے۔ دیگر چھ ممبران میں ڈی جی آرڈی اے ‘ چیف افسر میو نسپل کا ر پوریشن راولپنڈی ‘ چیف ایگزیکٹو افسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ‘ چیف ایگزیکٹو افسر چکلالہ کنٹونمنٹبورڈ‘ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسلام آ باد اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان سی ڈی اے شامل ہیں۔