• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایچ کیو مری میں14اگست سے ڈائیلاسز کا آغاز کر دیا جائیگا‘ وزیر صحت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرو بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے ٹی ایچ کیو مری کا دورہ کرکے ہاسپٹل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور نرسز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ٹی ایچ کیو مری کو ایک ماڈل ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے کی اہم کڑی یہ ہے کہ اس میں ڈائیلاسز کا آغاز 14اگست سے شروع کر دیا جائیگا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چھ ڈائیلاسز مشینیں مہیا کی گئی ہیں۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ٹی ایچ کیو مری میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کرینگے جس کے بعد سے ڈائیلاسز کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔ ٹی ایچ کیو مری کیلئے بجٹ کی فراہمی 82بیڈز کے مطابق بحال کرکے جاری کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید