راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) جشن آزادی کے موقع پر شہید بینظیر بھٹو سائیکل ریلی دربار بابا بلھے شاہ سے شروع ہو کر لاہو ر سے ہوتی ہوئی چھ سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے جائے شہادت راولپنڈی پہنچ گئی ۔ جائے شہادت پرسٹی صدر راجہ کامران حسین،جنرل سیکرٹری راجہ شاہد محمود پپو،راجہ عامر کریم،عنصر کیانی، شاہ رخ خان سعید پپا، اقبال خان خٹک اور دیگر نے ریلی کا استقبال کیا۔