• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی بات درست، نواز شریف کیساتھ زیادتی کی گئی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپور ٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کیا خواجہ آصف کا مطالبہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ خواجہ آصف کی بات درست ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی،نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دوستی ہوگئی ہے انہیں امید ہے عدلیہ بھی انہیں کلین چٹ دیدے گی،مجھے امید ہے نواز شریف واپس آکر اٹک جیل جائیں گے، انہیں وہاں وہی سہولتیں میسر ہوں گی جو ایک اور سابق وزیراعظم کو اٹک جیل میں میسر ہیں۔

 ریما عمر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں واضح کردیا گیا ہے کہ قانون میں جہاں نااہلی کی مدت نہیں دی گئی وہاں مدت پانچ سال ہوگی، نواز شریف دو کیسوں میں سزایافتہ ہیں، جب تک ان کی سزا چل رہی ہے وہ نااہل رہیں گے، نواز شریف کو اپنی سزا کیخلاف اپیل کیلئے قانونی عمل کا حصہ بننا پڑے گا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ نواز شریف کے واپس آنے سے پہلے ان کی سزا ختم ہوجائے، سپریم کورٹ 184/3کے تحت کسی کو نااہل قراردیدے تو اس کے پاس اپیل کی کوئی جگہ نہیں رہتی جبکہ ریویو کا آپشن بہت محدود ہوتا ہے ،سلیم صافی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی بات درست ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی

 سابق وزیراعظم کیلئے عدالتیں مینج کی گئیں ان سے اپیل کا حق چھینا گیا، خواجہ آصف کی عارف علوی سے متعلق بات بھی درست ہے، عارف علوی آج درگزر کی بات کررہے ہیں کیونکہ پاکستان میں پولرائز سیاسی کلچر عام کرنے میں عارف علوی کا حصہ کسی سے کم نہیں ہے

 عارف علوی ایک دن بھی پاکستان کے صدر نہیں بنے بلکہ عمران خان کے ادنیٰ کارکن کے طور پر سامنے آئے، نواز شریف اپنے بھائی کی ڈیڑھ سالہ حکومت میں بھی واپس نہیں آئے، نواز شریف بیمار ی کی وجہ سے باہر گئے اب صحت مند ہیں ان کے پاس واپس نہ آنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید