• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میںپانی، سیوریج بلوں میںہوشربا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے،خبر نگار خصوصی) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں پانی و سیوریج کے بلوں میں ہوشربااضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ گھریلو صارفین کے پانی اور سیوریج کے بلوں میں 175فیصد جبکہ کمرشل صارفین کے بلوں میں 500فیصد تک اضا فہ کیا گیا ۔ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں نئی شرح کے مطابق بلوں کی وصولی شروع کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 3مرلے تک کے گھروں کے لئے سیوریج و پانی کی مد میں 718روپے بل مقرر کرکے انہیں 368 روپے کی ماہانہ سبسڈی ، 5مرلے تک گھروں کے لئے 938روپے مقررہ بل میں 438 روپے کی ماہانہ سبسڈی دی گئی ہے ۔ گھریلو صارفین کیلئے 3مرلے تک کے مکان پر سیوریج کی مد میں ماہانہ 350روپے،3سے 5مرلہ تک 500روپے، 5سے7مرلہ تک 1500 روپے،7سے10مرلہ 2ہزار روپے،10سے 15مرلہ2500روپے،15سے20مرلہ4ہزار روپے،20سے40مرلہ5ہزار روپے اور 40مرلہ سے اوپر6ہزار روپے ماہانہ بل مقرر کیا گیا ہے ۔ کمرشل و صنعتی صارفین کو 9مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید