• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں9گرداوروں سے نائب تحصیلدار کا اضافی چارج اور قانون گوئیاں واپس

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈویژن میں9گرداوروں سے نائب تحصیلدار کا اضافی چارج اور قانون گوئیاں واپس لےلی گئیں۔ قانون گوئیاں متعلقہ تحصیلدار یا نائب تحصیلدار کے حوالے کردی گئی ہیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گرداور ظفر محمود سے نائب تحصیلدار کے اضافی چارج کے ساتھ ساتھ کھنہ کاک اور سیہال کی قانون گوئیاں بھی واپس ہوگئی ہیں ۔کھنہ کاک کا چارج اب تحصیلدار سٹی ظفر عباس اور سیہال کا چارج تحصیلدار صدر نعیم اللہ کے حوالے کیا گیا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نےدو فروری کو ایک سرکلر جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں گرداوروں کو نائب تحصیلدار کا اضافی چارج،یا کام دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے لیکن تین فروری کو ہی کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اپنے ہی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوجرخان میں گرداور ظفرمحمود کو نائب تحصیلدار کا چارج دیدیا تھا۔بعد میں راولپنڈی تبادلہ کے بعد دو دو قانون گوئیاں دیدی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق اب بورڈ آف ریونیو کے نوٹس پر گرداوروں سے اضافی چارج اور قانون گوئیاں واپس لی گئی ہیں۔جن گرداورں سے نائب تحصیلدار کا اضافی چارج اور قانون گوئیاں واپس ہوئیں چارج واپس ہوئے ان میں سردار شبیر(ٹیکسلا،واہ)،نثار احمد(مری)،خالد پرویز(اٹک ون)،نیاز حسین(اٹک،حسن ابدال)،خلیل احمد(اٹک چھب)،فتح خان(اٹک، ڈومیل)،ثاقب مقبول(اٹک ٹو)اور عبدالجبار(اٹک کھوڑ) شامل ہیں۔واہ قانون گوئی کا چارج نائب تحصیلدار اظہر محمود کو جبکہ مری چارہان کا چارج تحصیلدار راجہ طاہر عزیز کو دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید