• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے ہسپتالوں کی بہتری کیلئے سوا دوارب فنڈز کی فراہمی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بہتری لانے کیلئے سوا دو ارب روپے سے زائد کے فنڈز مہیا کئے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے ہولی فیملی اور بی بی ایچ کے الگ دوروں کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹی ایچ کیو مری میں علاج معالجہ کی سہولیات میں نمایاں بہتری کے حوالے سے اس کا بجٹ 82بیڈز ہسپتال کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔ واہ جنرل ہسپتال میں پوٹھوہار ری ہیب سنٹر میں 50سے 100 بیڈز تک کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید