• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی جانچنے کیلئے 26 اگست کو راولپنڈی کی ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کی جائیگی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ماحولیاتی آلودگی جانچنے کیلئے محکمہ ماحولیات پنجاب کا موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن26اگست کو راولپنڈی میں ٹیسٹنگ کرے گاجس کیلئے ڈویژنل پبلک سکول شمس آباد کے قریب جگہ منتخب کی گئی ہے۔ریسرچ آفیسر محکمہ ماحولیات محمد امین بیگ کے مطابق پنجاب کے مختلف ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی ایئر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اسی سلسلے میں راولپنڈی میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ یونٹ آ رہا ہے۔گزشتہ برس کمشنر آفس میں یونٹ کو تعینات کیا گیا تھا۔ریکارڈ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرکے راولپنڈی میں فضائی آلودگی کی شرح کا تعین کیا جائے گا۔ادھر دھاماں سیداں میں گرین پنجاب پروگرام کے تحت ماحولیات کمپلیکس کی تعمیر میں بعض مقامی افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید