اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اختتام ہفتہ اسلام آباد لاہور موٹر وے (ایم ٹو) کے ٹال ٹیکس میں 10فیصد اضافہ کی وصولی 25اگست 2023ء سے شروع کر دی۔ کار جیپ پک اپ1100‘ ویگن 1840‘ کوسٹر 2590‘ کوچ 3690‘ ٹرک 4800روپےٹیکس ادا کرنا ہو گا ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نافذ کئے گئے ٹول ٹیکس کے ریٹس26اگست 2024ء تک کیلئے ہونگے۔ کار‘ جیپ‘ پک اپ کو 3روپے سات پیسے فی کلو میٹر کی شرح سے ٹال ٹیکس میں اضافہ دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اگر کوئی کار‘ جیپ‘ پک اپ لاہور سے اسلام آباد آئے گی یا اسلام آباد سے لاہور کا سفر موٹر وے پر کریگی تو اُسے منزل پر پہنچنے پر ایک ہزار روپے کی بجائے گیارہ سو روپے ٹال ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ اسی طرح جو ویگنیں اسلام آباد سے لاہور جا رہی ہیں اُن سے 5روپے پندرہ پیسے فی کلومیٹر کی شرح سے 1840روپے ٹال ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ کوسٹر بس سے 7روپے بائیس پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے 2590روپے کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔