• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائر کوالٹی مانیٹرنگ ٹیسٹنگ رپورٹ جاری، راولپنڈی کی فضا لاہور سے بہتر

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ماحولیاتی آلودگی جانچنے کیلئے محکمہ ماحولیات پنجاب کے موبائل ائر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن کی ٹیسٹنگ رپورٹ جاری ہوگئی ۔ ڈویژنل پبلک سکول شمس آباد کے قریب اور شالے ویلی رینج روڈ پر ائیر کوالٹی چیکنگ کی گئی۔ریسرچ آفیسر محکمہ ماحولیات محمد امین بیگ کے مطابق شمس آباد کا انڈکس 60 اور شالے ویلی کا 81 ریکارڈ ہوا ۔ لاہور میں بھی ائر کوالٹی چیکنگ کی گئی جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم کیمپس کا انڈکس 115 ٹاؤن ہال لاہور کا 97 ریکارڈ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی فضا لاہور سے بہتر پائی گئی ہے ۔ ڈیٹا 24 گھنٹوں کی مانیٹرنگ کے بعد جاری کیا گیا ۔