• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، مرکزی تنظیم تاجران

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نےکہا ہے کہ چینی کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار 80لاکھ تاجر نہیں بلکہ مافیاز ہیں جو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور ان کا کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے گہرا تعلق ہے۔ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود انہی نے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرائی اور اربوں روپے کمائے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چینی بحران کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ترجمان مرکزی تنظیم تاجران ضیاء احمد راجہ سمیت تاجر رہنما عبد السلیم ، شبیر انصاری ،خرم شکیل،افتخار شہزادہ و دیگر بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید