• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پرآئی جی اسلام آباد کے وارنٹ

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،چیف کمشنر اسلام آباد،سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری،ڈی پی او اٹک اورCPO راولپنڈی کیخلاف شوکازواپس، عدالت نے جوابات مسترد کرتے ہوئے 2 اکتوبر کوڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کرلیا ، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے حکم پر عملدرآمد نہ کرانے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ،دوران سماعت ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا جس پر عدالت نے دونوں افسران کیخلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیے، ڈی آئی جی آپریشن اور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شوکاز نوٹس کے جواب جمع کرادیئے، جن میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس تھری ایم پی او نظر بندی کا آرڈر موجود تھا ،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت کا واضح حکم تھا کہ پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کرنا ہےاگر پولیس افسران پریشر نہیں برداشت کرسکتے تو وردی اتار دیں ،عدالت نے استفسارکیا کہ کیا اسلام آباد پولیس پنجاب پولیس سے زیادہ سپریئر ہے ؟آپ اسلام آباد پولیس کے ایس پی آگے بے یارو مددگار تھے؟
ملک بھر سے سے مزید